لاڑکانہ : آئندہ وزیر اعظم بلاول ہوں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر

bilawal bhutto

bilawal bhutto

لاڑکانہ: وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی فتح حاصل کرے گی اور ملک کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری کو بنایا جائیگا۔
گڑھی خدا بخش بھٹو میں نو منتخب صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان آزاد کشمیر کابینہ کے اٹھارہ وزرا، سات ایم ایل ایز اور تین خواتین اراکین قانون ساز اسمبلی کے ہمراہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹوکے مزارپر حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ کشمیر کی بنیاد پر ہی پیپلزپارٹی کا قیام ہوا جب کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہی کشمیریوں کو جمہوریت کا تحفہ دیا جس کے باعث کشمیری عوام نسلوں تک بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی کے قرض دار رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک چوکیدار کی حیثیت سے مزار پر آیا ہوں۔