fbpx

لاہور : دورہ زمبابوبے کے لئے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

mohsin khanلاہور : دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ، ریزرو کھلاڑیوں میں شعیب ملک بھی شامل ہیں جبکہ بعض سینئرز کو آرام دیا گیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے پریس انفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  بتایا کہ دورہ زمبابوے میں  ایک ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ دورہ میں سینئرز کھلاڑیوں جن میں وہاب ریاض، عبدالرحمان اور عمر گل کو ڈراپ کیا گیا، تینوں طرز کی کرکٹ میں قیادت مصباح الحق کے پاس ہی رہے گی۔
اسکواڈ میں مصباح الحق کپتان، عدنان اکمل وکٹ کیپر، توفیق عمر، یونس خان ، عمران فرحت، اسدشفیق ، محمد حفیظ ، اظہر علی ، عمر اکمل ، رمیز راجہ ، سعید اجمل ، یاسر شاہ ، سہیل تنویر ، سہیل خان ، جنید خان اور اعزاز چیمہ شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں سرفراز احمد وکٹ کیپر، خرم منظور ، شرجیل خان ، محمد طلحہ ، عماد اعظم اور شعیب ملک شامل ہیں ۔شعیب ملک کی شمولیت پی سی بی سے کلیئرنس سے مشروط ہو گی۔