لاہور : کراچی کو علیحدگی کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جا رہی ہے

munawar hassan

munawar hassan

لاہور : امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بعد خیبر پختونخوا اور کراچی کو بھی علیحدگی کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جا رہی ہے۔  جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ ایم کیو ایم نے صدر اور وزیر اعظم سمیت حکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ کراچی میں خون کی ہولی جاری ہے، حکمران عوام کے بجائے اقتدار کے تحفظ میں لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کا بینہ کے اجلاس منعقد کرنے سے بلوچوں کی شکایات دور نہیں ہوں گی، ان کے مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے الزام عائد کیا کہ امریکہ پاکستان کا دشمن اور چینی انجینئروں کے اغوا میں ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ قوم 64واں یوم آزادی مناتے ہوئے امریکہ اور اس کے حواریوں سے نجات حاصل کرنے کا عہد کرے۔