مارشل ٹیٹو

 

Josip Broz Tito

Josip Broz Tito

نام :: مارشل ٹیٹو

تاریخ پیداءش :: 1892

1980 :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: یوگوسلاویہ کے سیاسی لیڈر

مارشل ٹیٹو نئی حکومت کے پہلے وزیراعظم بنے۔ 1953 کے انتخابات میں یوگوسلاویہ کے صدر منتخب ہوئے۔ 1974 میں تاحیات صدر بنا دیے گئے۔

مارشل ٹیٹو نے بارہ سال کی عمر میں تعلیم ادھوری چھوڑ دی اور کھیتوں میں مزدوری کرنے لگے۔ اس کے بعد ایک ہوٹل میں برتن دھونے کا کام مل گیا۔ پھر فوج میں بھرتی ہونے گئے۔ اور ترقی کرتے کرتے سارجنٹ میجر کے عہدے تک پہنچے۔

انقلاب روس سے متاثر ہوکر وگوسلاویہ کی کمیونسٹ پارٹی میں شامل ہوگئے۔ اسی بنا پر 1930 میں چھ سال کے لیے قید ہوئے۔ رہائی پر سپین کی خانہ جنگی میں جمہوریت پسندوں کے ساتھ مل کر لڑے۔

1941 میں جرمنی نے یوگوسلاویہ پر قبضہ کر لیا تو ٹیٹو نے قومی محاذ آزادی کے نام سے ایک خفیہ سیاسی جماعت قائم کی اور چھاپے مار فوج بنا کر نازیوں کا مقابلہ کیا۔ 1945 میں جرمنی کی شکست کے بعد یوسلاویہ آزاد ہوا تو ملک میں جمہوریت قائم کر دی گئی۔

مارشل ٹیٹو نئی حکومت کے پہلے وزیراعظم بنے۔ 1953 کے انتخابات میں یوگوسلاویہ کے صدر منتخب ہوئے۔ 1974 میں تاحیات صدر بنا دیے گئے۔