ملتان : غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر آ گئے

Multanملتان کے علاقے پیرمحل میں بائیس گھنٹے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلا ف شہر ی ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے گھروں سے نکل آئے۔
پیر محل میں سحری افطار ی اذان نماز سمیت دن رات میں بجلی کی 22گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلا ف شہر ی ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے گھروں سے نکل آئے رمضان بازار کا استقبالیہ گیٹ جلاڈالا ۔ ٹرین روک کر گھنٹوں ملتان فیصل آباد روڈ بلاک کردی۔ مظاہرین نے دکانیں زبردستی بند کروادی۔ واپڈا کے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔