واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان سے بہتر اور مستحکم تعلقات چاہتا ہے۔
پاکستان اور افغانستان شدت پسندوں کیخلاف مل کرکام کریں اور ایک دوسرے کی خودمختاری کااحترام کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت معاشی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان کے نئے وزیراعظم کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تمام چینلز کھلے رکھے ہوئے ہیں۔