امریکا: سمندری طوفان نے تباہی مچادی

Hurricane

Hurricane

امریکا: (جیو ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں سمندری طوفان کے باعث تیز بارش اور ہواوں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے، متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

تیز ہوائیں چلنے سے بجلی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا، پینتیس ہزارگھروں کی بجلی معطل ہوگئی۔ فلوریڈا کے گورنر نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔