چین روس کی مدد کر سکتا ہے، امریکہ شدید اندیشے محسوس کر رہا ہے: ساکی

Jen Psaki

Jen Psaki

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ یوکرین۔ روس جنگ میں چین کے روس کی مدد کرنے سے متعلق بلند سطح پر اندیشے محسوس کئے جا رہے ہیں۔

ساکی نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائڈن اور چین کے صدر شی جن پنگ ٹیلی فونک مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات بائڈن کے لئے، شی کے موقف کا جائزہ لینے کا، ایک اہم موقع ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے جاری کئے گئے بیانات سے نہ تو اس کا موقف واضح ہو رہا ہے اور نہ ہی دو ٹوک شکل میں روس کی مذمت کی جا رہی ہے۔

جین ساکی نے کہا ہے کہ “ماسکو نے، صدر بائڈن کے صدر پوتن کو جنگی مجرم قرار دینے کو، “ناقابل معافی اور ناقابل قبول قرار دیا ہے لیکن اصل میں ناقابل معافی وہ ہے جو روس پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے کر رہا ہے”۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شرع کر دئیے تھے۔