امریکی ری پبلیکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے کہاہے کہ امریکا کے مفادات کی خاطر پاکستان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کروں گا۔امریکی ریاست نیوہیمپشائر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈپلومیسی کو درحقیقت بچوں کی طرح ڈیل کیا جاتا ہے لیکن ملک بچہ نہیں ہوتا۔ ریاست میسا چوسٹس کے سابق گورنر رومنی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں منتخب حکومت کے ہوتے ہوئے بعض معاملات میں فوج کو زیادہ اختیارات حاصل ہیں۔ حاضرین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے آئی ایس آئی کے لیے انتہاپ سند ، قدامت پرست اور لوکل چیفس کی اصطلاحات استعمال کیں۔ ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی ادارے جو امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔