اقتصادی پابندیوں سے ایران کمزور ہوگیا، وائٹ ہاوس

 white house

white house

ایران نے ایک مرتبہ پھر آبنائے ہرمز میں امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ تہران کی دھمکیوں سے واضح ہوگیا ایران اقتصادی پابندیوں سے کمزور ہوچکا ہے۔
ایرانی فوج کے سربراہ عطا اللہ صالحی نے تہران میں جاری بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی فوج کی جنگی مشقیں شروع ہوتے ہی امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ خلیج سے نکل گیا۔ اب یہی بیڑہ واپس آیا تو اسے اڑا دیا جائے گا۔ صالحی کا کہنا تھا کہ ایران اپنا انتباہ نہیں دہرائے گا اور ہر ممکنہ خطرے کا سامنا کریگا۔
ادھر وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی نے واشنگٹن میں ایرانی دھمکی پر اپنا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران دھمکوں کے ذریعے عالمی پابندیوں کے نتیجے میں کمزور ہونے والی معشیت سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔ تاہم جوہری پروگرام ختم کرنے تک ایران پر دبا جاری رہیگا۔