پاکستان پراثر ڈالنے کی کوشش کروں گا، میٹ رومنی

mitt romney

mitt romney

امریکی ری پبلیکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے کہاہے کہ امریکا کے مفادات کی خاطر پاکستان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کروں گا۔امریکی ریاست نیوہیمپشائر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈپلومیسی کو درحقیقت بچوں کی طرح ڈیل کیا جاتا ہے لیکن ملک بچہ نہیں ہوتا۔
ریاست میسا چوسٹس کے سابق گورنر رومنی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں منتخب حکومت کے ہوتے ہوئے بعض معاملات میں فوج کو زیادہ اختیارات حاصل ہیں۔ حاضرین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے آئی ایس آئی کے لیے انتہاپ سند ، قدامت پرست اور لوکل چیفس کی اصطلاحات استعمال کیں۔ ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی ادارے جو امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔