میکسیکو: جیل میں تصادم ،اکتیس قیدی ہلاک، تیرہ زخمی

 mexico jail

mexico jail

میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں اکیتس افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تیرہ قیدیوں کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس نے شمالی میکسیکو کی متاثرہ جیل کو گھیرے میں لے کرتنازع میں ملوث تیرہ قیدیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
جیل میں دو ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ یہاں تین ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔ میکسیکو کی جیلوں میں قیدیوں کے درمیان تصادم کے واقعات عام ہیں۔گزشتہ سال اکتوبر میں قیدیوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں بیس قیدی ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے تھے۔