عراق: بم دھماکوں میں 22 افراد ہلاک اور 65 سے زائد زخمی ہو گئے

iraq bahgad

iraq bahgad

عراقی حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں جمعرات کو متعدد بم دھماکوں میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 65 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔پہلا دھماکا شہر کے شمالی علاقے صدر سٹی میں ہوا جہاں ایک موٹر سائیکل میں بارودی مواد نصب کر کے اس کو کام کی تلاش میں کھڑے مزدوروں کے مجمے کے قریب چھوڑ دیا گیا تھا۔اس واقعہ کے کچھ ہی دیر بعد سڑک کنارے نصب کردہ بم کا دھماکا بھی ہوا، اور دونوں دھماکوں میں مجموعی طور پر 10 افراد مارے گئے۔بعد ازاں بغداد ہی کے علاقے کاظمیہ میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔عراقی دارالحکومت میں دو ہفتے قبل بھی سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم 69 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ واقعات ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب ملک میں سیاسی تنا پایا جا رہا ہے اور امریکی افواج کا انخلا بھی مکمل ہو چکا ہے۔