پشاور دھماکا: صوبائی کابینہ کی شہدا کے ورثاء کو 20 لاکھ فی کس دینے کی منظوری

Peshawar Blast

Peshawar Blast

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا کابینہ نے سانحہ کوچہ رسالدار کے متاثرین کے لیے مالی امداد کی منظوری دے دی۔

معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ صوبائی کابینہ نے سانحہ کوچہ رسالدار پشاور کے شہداء کے لواحقین کے لیے فی کس 20 لاکھ روپے معاوضے کی منظوری دی ہے جب کہ شدید زخمیوں کے لیے 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کے 2 لاکھ روپے فی کس دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ نے الپوری شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق 6 افراد کے لواحقین کو بھی فی کس 10 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے مختلف قسم کے معاوضوں کی شرح بڑھانے کے لیے ریلیف ایکٹ میں ضروری ترامیم کی بھی ہدایت کی ہے۔