پشاور بی آر ٹی میں موبائل فون چوری کرنے والی 2 خواتین گرفتار

Arrested

Arrested

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سیکیوٹی ٹیم نے بی آر ٹی میں خواتین سے موبائل فون چوری کرنے والا گروہ پکڑ لیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق پکڑے جانے والے گروہ میں 2 سرکردہ خاتون بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے 6 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون جیب کتروں کے گروہ کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا کہ ایسے تمام جیب کتروں کے خلاف سخت کارروائی اور آپریشن کا آغاز کیا جاچکا ہے۔