ایکسائز پولیس کی کارروائی میں 29 کلو چرس برآمد، افغان باشندے سمیت 2 افراد گرفتار

Arrested

Arrested

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) تھانہ ایکسائز نے دو کارروائیوں میں 29 کلو چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایکسائز پشاور کے مطابق تھانہ ایکسائز پشاور نے دو مختلف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 29 کلو گرام چرس برآمد کرکے افغان باشندے سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایکسائز کا کہنا ہے کہ پہلی کاروائی خفیہ اطلاع پر گول چوک بطرف اسلام آباد روڈ پر کی گئی، جس میں گاڑی سے 12 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، جب کہ چرس اسمگل کرنے والے افغان باشندے ملزم قیام الدین کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری کارروائی ٹانک وانہ پر کی گئی، جہاں سے نامعلوم ملزم گرفتار کیا گیا۔ دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔