عراق : بم دھماکوں کی نئی لہر، 72 افراد ہلاک

Iraq Blast

Iraq Blast

عراق میں بم دھماکوں کی نئی لہر میں بہتر افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں خود کش حملہ آور نے زائرین کے ہجوم میں خودکو دھماکے سے اڑا لیا جس سے اڑتالیس افراد ہلاک اور اڑسٹھ زخمی ہو گئے۔
بغداد کے شمالی علاقے کاظمیہ میں ہونے والے پانچ بم دھماکوں میں تئیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ صدر سٹی میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے سات افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ بیس زخمی ہوئے ۔ صدر ڈسٹرکٹ میں ہی سڑک کنارے نصب دو بم پھٹنے سے دو افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔