fbpx

پی سی بی انٹیگرٹی کمیٹی اجلاس، شعیب ملک کی واپسی کا فیصلہ مؤخر

PCB

PCB

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹیگرٹی کمیٹی کا اجلاس قذافی ا سٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد کمیٹی نے اپنا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔  جسٹس جمشید علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک اور دانش کنیریا نے اپنے بیان قلمبند کرائے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے دو اراکین ذاکر خان اور سلطان رانا نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ جس کے باعث فیصلہ موخر کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیگرٹی کمیٹی کی جانب سے شعیب ملک کو کلیئر کر دیا جائے گا اور دورہ زمبابوے کے لئے انہیں ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کے لئے پرامید ہیں۔