چلی: تعلیمی اصلاحات کیلئے طلبا کے مظاہرے، پولیس کا تشدد

chile protest
سینٹیاگو: چلی میں تعلیمی اصلاحات کیلئے طلبہ کے مظاہرے پر پولیس نے ہلہ بول دیا۔ آنسوگیس اور واٹر گن کا استعمال کیا گیا جس سے معذول آمر پنوشے کے دور کی یاد آ گئی۔
چلی میں ہزاروں طلبہ نے بہتر تعلیمی معیار اور سستی تعلیم کے حق میں مظاہرہ کیا تو پولیس ان پر ٹوٹ پڑی ۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ اور واٹر گن کا استعمال کیا گیا۔
طلبہ کا مطالبہ ہے کہ جامعات کی فیسوں میں کمی کے علاوہ بس سروس کے چارجز بھی کم کیے جائیں۔ طلبہ کے ساتھ گزشتہ روز اساتذہ، والدین، ضعیف افراد اور بچوں نے بھی اظہار یکجہتی کے طور پر مظاہرے میں حصہ لیا۔