کراچی : عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو ہو گئی

buildingکراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔ ملبے سے پندرہ زخمیوں کو نکال کراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملبے میں دبے کچھ افراد نیموبائل فون کے ذریعے اہلخانہ سے رابطہ کیاہے۔ جس کے بعد امدادی ٹیموں نے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں تیز کردی ہیں ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گرنے والی عمارت میں ساٹھ سے ستر افراد موجود تھے ۔ جس میں خواتین اور بچوں کی اکثریت شامل ہے۔