کراچی : پیپلز پارٹی کا اقتدار مسلم لیگ کے مرہون منت ہے۔ منور حسن

manawar hassan

manawar hassan

کراچی : امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اقتدار مسلم لیگ کے مرہون منت ہے وہ کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے۔
سید منور حسن نے کہا مسلم لیگ ن کے رہنما ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر بیانات دے رہے ہیں، اگر عوام میں آکر بیان دیتے تو صورتحال یکسر مختلف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور پاکستان میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بدامنی پھیلائی جارہی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانا ہے۔ منور حسن نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے مختلف صوبوں میں جاری آپریشن بند کیے جائیں۔