اسلام آباد : بلوچستان حکومت سیاسی قوتوں سے مذاکرات شروع کرے۔ وفاقی حکومت

farhat ullah

farhat ullah

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بلوچستان حکومت کو صوبے کی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مذکرات شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ بلوچستان کی صورتحال پر غور کے لیے ایوان صدر میں آج دوسرے روز بھی اجلاس ہوا۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں صدر آصف زرداری، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، وزیر داخلہ رحمان ملک، گورنر اور وزیر اعلی بلوچستان کے علاوہ دیگر اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان حکومت صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے سیاسی جماعتوں ، قبائلی عمائدین، دانشوروں اور مقامی آبادی سے مشاورت کرے۔ اجلاس میں شرپسند عناصر کے خلاف موثر کارروائی اور صوبے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس، لیویز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں استعداد میں اضافے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ صدارتی ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں لاپتہ افراد کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔