اسلام آباد : شریف برادران ہمارے منصوبوں پر پیسہ خرچ نہیں کر رہے۔ پرویز الہیٰ

Parvez Elahi

Parvez Elahi

اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ مری میں اپنے محلات کے اردگرد کے ماحول کو تو خوبصورت بنانے پر شریف برادران کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں لیکن ساڑھے تین سال میں زیرتکمیل ہمارے دور کے ترقیاتی منصوبوں پر ایک پیسہ خرچ نہیں کیا گیا۔
تحصیل مری کی یونین کونسلوں کے سابق ناظمین اور نائب ناظمین سے ملاقات میں چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں تحصیل مری کی تعمیر و ترقی بالخصوص دیہی آبادی کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی اورعلاقے کے عوام کے لئے جدید اسپتال، سوئی گیس کنکشنز،  کالج اور پانی کے منصوبے دیئے گئے مگر موجودہ پنجاب حکومت نے یہ تمام جاری منصوبے ختم کر دیئے۔