ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی سطح بلند، درجنوں دیہات زیر آب

Flood

Flood

ہیڈ سلیمانکی : بھارت کی جانب سے چھوڑے گے پانی سے ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی اوردرجنوں دیہات زیر آب آ گئے کھڑی فصلیں تباہ  بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پردریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر اس وقت پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے آج سحری کے وقت اپنی مدد آپ کے تحت دریا کے قریب بند بنایا گیا تھا لیکن پانی زیادہ آجانے کی وجہ سے جودھیکی اور دھرنگہ کا بند ٹوٹ گیا جس سے درجنوں دیہات جن میں چک دراز کے ،سوجیکی ، جودھیکے، لنگر کے، ملے کے ،واسو سالم، قائم جندیکا،جمال کوٹ کے نواحی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس سے دھان کپاس تل اور دیگر اجناس پر مشتمل اراضی زیر آب آ گئی ہیں۔
لوگ اپنی نا مکمل فصلوں کو کاٹ رہے ہیں اور نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے اگر انتظامیہ پہلے اس بند کو مظبوط کر دیتی تو ہزراروں ایکٹر فصل تباہ بر باد نہیں ہو نی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے دریائے ستلج میں سیلاب کے پیشے نظر ہیڈ سلیمانکی ، سوجیکی ۔ جمال کوٹ ،اٹاری ،کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے ایمر جنسی نافذ کر دی ہیں اور ان تین کیمپوں پر 1122،آرمی ، سیول ڈیفنس،پولیس کے اہلکار اور تیراک تعینات کر دیئے ہیں۔
ریسکو کے سوئمنگ انسٹرکٹر اے ڈی لاشاری نے ذرائع کو بتایاکہ ہم الرٹ ہیں، اسٹنٹ کمشنر احمد یار ڈھکو نے کہا کہ سیلاب کی صور تحال مکمل کنٹرول میں ہے۔ اور محکمہ ریونیویو کے پٹواری اور تحصلیدار موقع پر موجود ہیں اور سونے میں مصروف ہیں۔ یہ ریونیویو کا عملہ افسروں کو سب اوکے کی رپورٹ دیتا ہے۔