آئندہ الیکشن خونیں ہونے کا خدشہ ہے ، فردوس عاشق

Firdous Ashiq Awan

Firdous Ashiq Awan

وفاقی وزیر عاشق اعوان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات خونیں ہوں گے لیکن مسلم لیگ (ن) نے حالات سے سبق نہیں سیکھا۔ فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ سے فائرنگ سے زخمی پیپلز پارٹی کے کارکن ملک شبیر کو میو اسپتال لاہور لائیں۔ ملک شبیر کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا اقبال کے بیٹوں نے پیپلز پارٹی چھوڑنے سے انکار پر ملک شبیر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ گولیاں لگنے سے ملک شبیر شدید زخمی ہو گیا۔ فردوس عاشق اعوان نے واقعہ کی انکوائری اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔