آئندہ موسم سرما میں بھی گیس کی قلت ہوسکتی ہے،عاصم حسین

asim hussain

asim hussain

وزیر اعظم کے مشیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ رواں موسم سرما میں گیس کی قلت اور اور طلب میں اضافے کی صورتحال آئندہ موسم سرمامیں بھی متوقع ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ان کاکہنا تھا گیس چوری کی شرح چودہ فیصد سے کم ہو کر گیارہ فیصد تک آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا مشترکہ مفادات کونسل نے نئی پیٹرولیم پالیسی کی منظوری دے دی ہے جبکہ ایل این جی اور دیگر پالیسز کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔ انھوں نے کہا ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بہت سے مسائل کا سامنا ہے، تاہم اس منصوبے کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی پیدوار 3890 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ طلب 4282 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔ اگست سے ستمبر تک 700 سے 800 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مزید سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ عراق اور الجیریا سے آئل اور گیس درآمد کرنے کیلئے بات چیت چل رہی ہے جبکہ قطر سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درآمد کرنے کے معاملا ت طے پاگئے ہیں۔