آئی ایس آئی اور آئی بی ماتحت نہیں۔ وزارت داخلہ

Rehman Malik

Rehman Malik

پاکستان: (جیو ڈیسک) وزارت داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ آئی ایس آئی اور آئی بی وزیر داخلہ کے ماتحت نہیں ہے اور نہ ہی وزارت داخلہ ان کا انتظامی، مالی اور آپریشنل کنٹرول رکھتی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق رحمان ملک آئی بی سے پیسے نکالنے کے مجاز نہیں اورنہ ہی انھوں نے کوئی پیسے نکلوائے اگر ایسا ہوا ہے تو وہ اس سے لاعلم تھے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ن لیگ کے سنیٹر مشاہد اللہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ دونوں افراد گناہوں پر پردہ ڈالنے اور عوام کی توجہ یونس حبیب کے الزامات سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مگر وہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

رحمان ملک نے بے بنیاد الزامات لگانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو دس ارب اور ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ کو دو ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے۔