آئی ایم ایف، پاکستان میں غربت اور بے روزگاری پر تشویش

IMF

IMF

آئی ایم ایف نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی غربت ، بے روزگاری اور توانائی کے بحران پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ملکی اقتصادی پالیسیوں کی ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ بیس لاکھ افراد کو روزگار کی ضرورت ہے ، بے روزگاری سے غربت میں اضافہ ہو رہاہے ۔سیاسی حمایت نہ ہونے پر ٹیکس اصلاحات نافذ نہیں ہو رہے ۔بینکوں کے نادہندہ گان بڑھتے جا رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر چھ ماہ میں دو ارب ڈالر کم ہوئے ۔رپورٹ میں اس سال اقتصادی شرح تین اعشاریہ چار فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی۔جبکہ افراط زر کی شرح بارہ فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔