ملکی تاریخی میں کپاس کی پیداوار کا دوسرا بڑا ریکارڈ

cotton

cotton

ملکی تاریخ میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار کا دوسرا بڑا ریکارڈ قائم ،تاہم تیس اپریل دو ہزار بارہ تک کپاس کے حتمی پیداواری اعدادوشمار آنے سے رواں سال پاکستانی تاریخ میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار ہونے کا امکان ہے۔
جس کی بڑی وجہ رواں سال پنجاب کے اکثرعلاقوں میں فروری اور مارچ کے دوران وسیع رقبے پر کاشت ہونے والی بی ٹی کاٹن ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں رواں سال کاٹن جننگ سیزن جون کے مہینے میں شروع ہوگیا تھا جبکہ قبل ازیں پنجاب میں کاٹن جننگ سیزن اگست یا ستمبر میں شروع ہوتا تھا۔
پاکستان جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے کپاس کے پیداواری اعدادوشمار کے مطابق اکتیس جنوری تک ملک بھر میں کپاس کی تیرہ اعشاریہ چھ ایک پانچ ملین گانٹھیں جننگ فیکٹریوں میں پہنچ چکی ہیں۔