fbpx

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 1921 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سونے میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 30 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 111454 روپے ہو گئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1500روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1286روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔