اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 181 روپے کے قریب پہنچ گئی

Dollar

Dollar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کی اڑان برقرار رہی اور روپے کی قدر کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آئی ایم ایف سے چھٹی قسط کے لیے مذاکرات طول اختیار کرنے، خام تیل کے درآمدی بل کا حجم 12ارب ڈالر سے بڑھنے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے جیسے عوامل کے باعث میں بدھ کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 33پیسے کے اضافے سے 179.43روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20پیسے کے اضافے سے 180.70روپے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند سطح پر بند ہوئی۔