آئی ایم ایف اور پاکستان کے کل دبئی میں مذاکرات

IMF

IMF

آئی ایم ایف (جیوڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ اور پاکستان کے کل دبئی میں مذاکرات ہوں گے ۔آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات تیس ستمبر تک جاری رہیں گے۔ان مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف پاکستان کی اقتصادی کارکردگی اور قرضہ واپس کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان نے آئی ایم ایف کو 2 ارب 90 کروڑ ڈالر قرض واپس کرنا ہیجس میں سے 395 ملین ڈالر پہلی سہ ماہی میں ادا کیے جا چکے ہیں۔دبئی کے بعد آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔