آئی ایم ایف واجب الاد قرض کا نیا پروگرام دے، پاکستان

IMF

IMF

پاکستان نے آئی ایم ایف سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان پر واجب الادا باقی ماندہ رقم قرض کا نیا پروگرام دے کر اس میں سے منہا کر لی جائے تا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے پر دباؤ ختم ہوسکے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔مذاکراتی عمل دس روز تک جاری رہے گا۔پالیسی سطح کے مذاکرات جمعرات تک شروع ہونے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کے وفد کے سربراہ جیفری فرینک بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔مذاکرات میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال کا مکمل جائزہ پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹیکس نظام میں اصلاح اور توانائی بحران کے خاتمے کی حکمت عملی پر بات چیت بھی مذاکرات کے ایجنڈا کا حصہ ہوگی۔