رواں سیزن چینی کی پیداوار 45 لاکھ ٹن رہنے کی امید

Sugar

Sugar

رواں سیزن چینی کی ملکی پیداوار 45 لاکھ ٹن رہنے کی امید ہے۔ نیشنل شوگر کین کے مطابق ملک بھر میں گنے کی کرشنگ جاری ہے۔ رواں سیزن گنے کی پیداوار بہتر ہونے کے باعث وافر مقدر میں چینی برآمد کرنے کے لیے میں موجود ہو گی۔

اعداد وشمار کے مطابق ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بیالیس لاکھ ٹن چینی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ رواں سیزن چینی کی ملکی پیداوار پینتالیس لاکھ ٹن رہنے کی امید ہے۔ اس وقت سندھ میں گنے کی کٹائی مکمل ہوگئی ہے جبکہ پنجاب میں پچانوئے فیصد کٹائی ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں پچاسی سے زائد شوگر ملز کرشنگ میں مصروف ہیں۔