آئی جی سندھ کا کل تک لیاری آپریشن ختم کرنے کا اعلان

Mushtaq Shah

Mushtaq Shah

پاکستان : (جیو ڈیسک) آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے کہا ہے کہ پولیس نے لیاری میں افشانی گلی میں کافی حد تک اپنا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ لیاری میں جیسے مزاحمت ہو رہی ہے لگتا ہییہاں طالبان موجود ہیں۔ آپریشن آج کسی وقت یا پھر کل ختم ہو جائے گا۔

لیاری میں ساتویں روز بھی افشانی گلی میں دستی بم اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے لیاری کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے فائرنگ بھی جاری ہے فائرنگ میں کبھی تیزی آ جاتی ہے اور کبھی تھوڑی دیر کے لئے رک جاتی ہے لیاری میں جاری آپریشن میں تیزی آ رہی ہے اور پولیس نے لیاری کی مشہور افشانی گلی مزید مورچوں کا مسمار کر دیا ہے پولیس نے کافی حد تک افشانی گلی کاکنٹرول سمنھبالنے کا دعوی بھی کر دیا ہے جبکہ آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے سینٹرل پولیس آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیاری آپریشن میں مزیدایک دن جاری رہنے کاعندیہ دے دیا ہے۔

مشتاق شاہ کا کہنا تھا کہ لیاری میں جس طرح مزاحمت جاری ہے لگتا ہے لیاری میں طالبان بھی موجود ہے آئی جی سندھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پولیس کے پانچ اہلکار شہید اور بیس زخمی ہوچکے ہیں۔