آئی سی سی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی کوششیں کررہی ہے،اشرف

zaka ashraf

zaka ashraf

بہاولپور : (جیو ڈیسک) چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ائی سی سی بھرپور تعاون کررہی ہے۔ بہاولپور ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے سیکیورٹی وفد کی رپورٹ پر ائی سی سی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں تعاون کا یقین دلایا ہے بہاولپور اسٹیڈیم میں انٹر نیشنل میچز کرانے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا بہاولپور ریجن کو خود مختار بنانے کیلیے صدر زرداری کو سمری بھجوائی جاچکی ہے امید ہے یہ سمری جلد منظور ہو جائے گی۔