ایشیاکپ اعزازکے دفاع کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش روانہ

indian cricket

indian cricket

بھارت : (جیو ڈیسک) وقارکی بحالی کا عزم لئے مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم ممبئی سے ڈھاکا روانہ ہوگئی۔ بھارت ایشیاکپ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ دورئہ آسٹریلیا میں عالمی چیمپئن بھارت کی کارکردگی مایوس کن رہی جہاں ٹیسٹ میں کلین سوئپ شکست بعد وہ سہ فریقی ون ڈے سیریز کے فائنلز میں بھی نہیں پہنچ سکا۔

ایشیاکپ میں بھارت اپنا پہلا میچ منگل کوسری لنکا سے کھیلے گا جس نے بھارت کو سہ فریقی سیریز میں دو مرتبہ ہرایا جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔ بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ سولہ مارچ کو ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان سے دھونی الیون کا ٹکرا اٹھارہ مارچ کو شیڈول ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل بائیس مارچ کو کھیلا جائے گا۔