کوئی حریف آسان نہیں ہوتا، ہرمیچ کیلئے محنت کرناہوگی، واٹمور

dav whatmore

dav whatmore

ڈھاکا : (جیو ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی،ہرمیچ کیلئے بھرپور محنت کرنا ہوتی ہے۔کپتان مصباح الحق نے کہاکہ پرستاروں کے بے پناہ توقعات کی وجہ سے پاک،بھارت میچ مشکل ہوجاتا ہے۔

میرپور ڈھاکا میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے واٹمور نے کہاکہ بنگلہ دیش سے ان کی کافی اچھی بری یادیں وابستہ ہیں، ایک مرتبہ پھر یہاں آکر اچھالگا۔انگلینڈ سے محدود اوور کے میچز میں شکست ماضی کے بات ہے۔ان کی کوشش ہرمیچ میں بہترین کمبی نیشن کو میدان میں اتارنااور بھرپورفائٹ کرناہے۔

مصباح الحق نے کہاکہ کھلاڑیوں کوگذشتہ ڈیڑھ سال کی خوشگوار باتوں کو یاد رکھنا چاہئے۔ ڈھاکا کی وکٹ پر ہر میچ میں سخت مقابلے کی امید ہے۔حال ہی میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے ہرانے کا ایشیاکپ میں فائدہ ہوگا۔