قومی خواتین کرکٹ چیمپین شپ کا آغاز ہو گیا

women cricket

women cricket

لاہور: (جیو ڈیسک) ساتویں قومی خواتین کرکٹ چیمپین شپ لاہور اور اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔ ابتدائی روز دونوں شہروں میں چار میچز کھیلے گئے۔ لاہور میں کھیلے جانے والے میچز میں راولپنڈی ریجن نے پشاور ریجن کو چھ وکٹوں سے اور زرعی ترقیاتی بینک نے پاکستان بورڈ کو دوسو بتیس رنز سے شکست دی۔

اسلام آباد میں کھیلے گئے میچز میں اسلام آباد ریجن نے ایبٹ آباد ریجن کو دس وکٹوں سے اور لاہور ریجن نے کوئٹہ ریجن کو نو وکٹوں سے ہرایا۔ چیمپین شپ کے دوسرے روز مزید چار میچز کھیلے جائیں گے۔