اسنوکر ایونٹ، محمد آصف نے بھارت کے یسین مرچنٹ کو زیر کرلیا

snooker

snooker

کراچی : (جیو ڈیسک ) سات ملکی انٹرنیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے سابق ایشین چیمپیئن بھارت کے یسین مرچنٹ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

کراچی میں جاری انٹرنیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل راونڈ میں تین پاکستانی کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں عالمی چیمپیئن ایران کے حسین وفائی نے عبدالستار کو پانچ صفر سے شکست دی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں قومی چیمپیئن محمد آصف نے تجربہ کار حریف بھارت کے یسین مرچنٹ کو سخت مقابلے کے بعد پانچ تین سے ہرایا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں سابق ایشین چیمپیئن پاکستان کے محمد سجاد کا مقابلہ مصر کے محمد ابراہیم محمد سے ہوگا۔