پاکستان اوربنگلہ دیش چاہیں تو سیریزکھیل سکتے ہیں، آئی سی سی

ICC

ICC

دبئی: (جیو ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ چاہیں تو باہمی رضا مندی کے ساتھ سیریز کا انعقاد کرسکتے ہیں۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا دوروزہ اجلاس آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز دبئی میں ہوا، جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو کرکٹ سیریز کے انعقاد کی اجازت دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں بورڈز کو اپنے امپائرز کی خدمات حاصل کرنے کی خصوصی اجازت دی جائیگی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بین الاقوامی ٹیمیں سال میں زیادہ سے زیادہ بارہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل سکتی ہیں، بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ دو ہزار چودہ میں سولہ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔