سہ فریقی سیریز:آسٹریلیا، سری لنکا فیصلہ کن فائنل میں آج مدمقابل

australia srilanka

australia srilanka

ایڈیلیڈ : (جیو ڈیسک )آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا فیصلہ کن فائنل آج ایڈیلیڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ بیسٹ آف تھری فائنلز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ سری لنکا نے ایڈیلیڈ میں دوسرے فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کی تھی۔

آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک فیصلہ کن فائنل میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے ان کی جگہ شین واٹسن قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ لیتھن لیون اور بین ہلفین ہاس میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ سری لنکن آل رانڈر اینجلو میتھیوس انجری کا شکار ہیں اور کپتان مہیلا جے وردھنے کے مطابق ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔