ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنا منٹ، قومی ٹیم ڈھاکہ روانہ

pak team

pak team

ایشیا کپ : (جیو ڈیسک) گیارہ مارچ سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنا منٹ میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم کراچی سے ڈھاکہ روانہ ہو گئی ہے۔ پاکستان نے پہلی مرتبہ ایشین چیمپیئن بننے کا اعزاز دوہزار میں معین خان کی قیادت میں حاصل کیا تھا اور اب ایشیا پر حکمرانی کا عزم لیکر مصباح الحق الیون میدان میں اترے گی۔

پاکستان اور میزبان بنگلہ دیش کے درمیان پہلا میچ گیارہ مارچ کو کھیلا جائیگا۔ سری لنکا سے پندرہ مارچ اور روایتی حریف بھارت سے اٹھارہ مارچ کو مقابلہ ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل بائیس مارچ کو کھیلا جائے گا۔