آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2013 کا شیڈول جاری

Champions Trophy

Champions Trophy

چیمپیئنز ٹرافی (جیوڈیسک) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی دو ہزار تیرہ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان ٹکرا پندرہ جون کو شیڈول ہے۔ انگلینڈ کی سرزمین پر چھ جون دو ہزار تیرہ سے شروع ہونے والے چیمپینز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں دنیائے کرکٹ کی آٹھ بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنھیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، میزبان انگلینڈ،نیوزی لینڈ اور سری لنکا۔ گروپ بی میں بھارت، پاکستان، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ سات جون دو ہزار تیرہ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گی۔ جنوبی افریقا سے دس جون کو مقابلہ ہوگا۔ پندرہ جون کا پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے شیڈول ہے۔ ایونٹ کا فائنل تئیس جون کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔