آئی پی ایل:کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے راجستھان رائلز کو زیرکرلیا

IPL

IPL

ایڈن گارڈن : (جیو ڈیسک)آئی پی ایل کے پندرہ میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد راجستھان رائلز کو پانچ وکٹوں سے زیرکرلیا۔ چار،چار میچوں کے بعد کولکتہ اور راجستھان دو،دو فتوحات کے ساتھ ہم پلہ ہیں۔

ایڈن گارڈن کولکتہ میں کپتان راہول ڈریوڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔راجستھان کی ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکتیس رنز بنا سکی۔اویس شاہ نے اکتیس اور ڈریوڈ نے اٹھائیس رنز بنائے۔شاکب الحسن نے سترہ رنز دیکر تین وکٹیں لیں۔

کولکتہ نے آخری اوور میں پانچ وکٹیں کھوکر ہدف عبورکرلیا۔جیکس کیلس اکتئس اورمنوندر بسلا انتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔منوج تیواڑی نے چوبیس رنز بنائے۔ آج پونے واریئر کا مقابلہ چنائی سپر کنگز سے ہوگا۔