مراکش میراتھون: پانچواں مرحلہ عزیز العقد نے جیت لیا

marathon

marathon

مراکش : (جیو ڈیسک) مراکش میراتھون کا پانچواں مرحلہ مراکش کے عزیز العقد نے جیت لیا۔ اردن کے سلامہ الاقرا مجموعی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب ہیں۔ مراکش کے صحرا میں جاری میراتھون کا بیالیس کلو میٹر پر مبنی پانچواں مرحلہ عزیز العقد نے جیتا۔

انہوں نے فاصلہ تین گھنٹے آٹھ منٹ اور گیارہ سیکنڈ میں طے کیا۔ سلامہ الاقرا چار سکینڈ کے فرق سے دوسرے اور مراکش کے محمد اہانسل تیسرے نمبر پر رہے۔ سلامہ الاقرا اٹھارہ گھنٹے بیالیس منٹ اور پندرہ سیکنڈ کے ساتھ مجموعی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ محمد اہانسل دوسرے اور پرتگال کے کارلوس گومز تیسرے نمبر پر ہیں۔ خواتین مراکش کی مریم خالی نے پانچواں مرحلہ چار گھنٹے پانچ منٹ اور پچاس سیکنڈ میں جیتا۔