آئی پی ایل: بارش کے باعث کولکتہ اور دکن کا میچ ختم کر دیا گیا

IPL Kolkata Deccan match

IPL Kolkata Deccan match

کولکتہ : (جیو ڈیسک) کولکتہ آئی پی ایل کے تحت منگل کو ہونے والا دوسرا میچ شدید بارش کے باعث کھیلا نہ جا سکا جس کے بعد میچ کے لیے مد مقابل دونوں ٹیموں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور دکن چارجرز کو ایک ایک پوائنٹ دیکر میچ ختم کردیا گیا۔واضح رہے کہ اس فیصلے سے کولکتہ کو کوئی فائدہ ہوا ہویا نہیں مگر دکن کی ٹیم کو ایونٹ کے دوران بالاخر پہلا پوائنٹ مل گیا ۔یاد رہے کہ دکن نے اب تک چھ میچز کھیلے جن میں سے وہ کوئی میچ نہ جیت سکا۔

دوسری جانب کولکتہ اگر آج کا میچ کھیل کر اسے جیت لیتا تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر دہلی ڈیئر ڈیولز کے ساتھ دس پوائنٹ لیکر سرفہرست ہوتا۔تاہم اب وہ نو پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ٹورنامنٹ میں بارش یا کسی بھی وجہ سے یہ پہلا میچ تھا جو کہ بے نتیجہ رہا۔