شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کرلی

 Shahid Afridi

Shahid Afridi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے شاہد خان آفریدی نے لیگ کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کرلی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ روز مجھے سپورٹ کیا، لوئر بیک انجری بہت پرانی ہے، میری گروئن، کمر اور پاؤں کی انگلیاں بھی جواب دے چکی ہیں، صحت ہے تو سب کچھ ہے اپنی برداشت کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔

شاہد آفرید نے کہا کہ چاہ رہا تھا پی ایس ایل اچھے طریقے سے ختم کروں برداشت ختم ہوچکی ہے، ندیم عمر کا شکریہ اور معذرت کہ پورا پی ایس ایل نہیں کھیل پا رہا، فینز کی وجہ سے آخری پی ایس ایل کھیلنا چاہ رہا تھا تاہم کے پی ایل سمیت دیگر لیگز میں مداحوں کے سامنے دوبارہ آؤنگا، کے پی ایل بحالی پروگرام میں 2، 3 ماہ لگیں گے۔