ہوم گراؤنڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شاہد آفریدی کا آخری میچ

 Shahid Afridi

Shahid Afridi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) شاہد آفریدی اپنے ہوم گراؤنڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آخری بار ایکشن میں نظر آئے۔

تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 ان کا آخری ایونٹ ہوگا۔

اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا حصہ بننے والے شاہد آفریدی نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ میں لیگ کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کراتے ہوئے 67رنز دیے تھے۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز کیخلاف بولنگ میں انھوں نے 3اوورز میں 25رنز دیے مگر کوئی وکٹ نہ حاصل کرپائے۔