شاہد آفریدی کو پہلی دفعہ دیکھا تو انہوں نے بہت متاثر کیا: وسیم اکرم

Shahid Afridi and Wasim Akram

Shahid Afridi and Wasim Akram

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی کی پی ایس ایل 7 سے دستبرداری پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایک پیغام جاری کیا۔

انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے شاہد آفریدی کے ہمراہ ایک پرانی تصویر شیئر کی اور لالہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے شاہد آفریدی کو پہلی مرتبہ نیٹس میں 1996 میں دیکھا تھا اور انہوں نے اپنی بولنگ کے علاوہ ہمیں اپنی بیٹنگ سے بھی متاثر کیا تھا۔

وسیم اکرم نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ شاہد آفریدی نے اس وقت کی تیز ترین سنچری اسکور کی اور ایک بڑے اسٹار بن گئے، انہوں نے پاکستان کو بہت سے میچز جتوائے اور مقبول ہوگئے۔

سابق کپتان نے اپنی پوسٹ میں شاہد آفریدی کے لیے لالہ اور بوم بوم کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

شاہد آفریدی کےمطابق وہ کوشش کررہے تھے پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتے لیکن پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہوگئی۔